جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

سیاحوں کو طویل قیام اور کام کی اجازت دینے والا منفرد ملک

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے بعض ممالک میں غیر ملکیوں کی آمد کو روکنے کے لئے مختلف قوانین متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، مگر ایک ایسا ملک بھی ہے جو اس کے بالکل عکس ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ملک میں سیاحت کی غرض سے آنے والے افراد کو طویل دورانیے تک قیام کے ساتھ وہاں کام کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

سیاحت کے لیے مشہور ایشیائی ملک تھائی لینڈ کی جانب سے ڈیسٹی نیشن تھائی لینڈ ویزا (ڈی ٹی وی) متعارف کروادیا گیا ہے۔

- Advertisement -

یہ ویزا دینے کا مقصد فری لانسرزاور ورک فرام ہوم کرنے والے افراد یا وہ افراد جنہیں ڈیجیٹل نومیڈ کہا جاتا ہے، ملک میں 6 ماہ تک قیام کی اجازت کے ساتھ بطور سیاح کام کرنے بھی اجازت ہو گی جب کہ ایسی سفری دستاویز 5 سال کے لیے کارآمد سمجھی جائیں گی۔

تھائی لینڈ کے قونصلر امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ناروچائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 47 سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے تقریباً 1200ڈی ٹی وی ویزا پہلے ہی باضابطہ طور پر منظور ہو چکے ہیں جبکہ 40 سے زیادہ سفارت خانے اور قونصل خانے ایسے ہیں جن کی جانب سے ابھی تک منظور شدہ ڈی ٹی وی ویزوں کی تعداد فراہم نہیں کی گئی۔

ڈی ٹی وی ویزا کے لیے بطور ریموٹ ورکر، فری لانسر یا ڈیجیٹل نومیڈ درخواست دینے کے لیے ایک درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 20 سال ہونی چاہیے اور اس کا تعلق بھی ان 93 اہل ممالک میں سے بھی ہونا چاہیے جن کے لیے ملک نے ویزا کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

سعودی عرب : رواں ماہ ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی؟

تاہم سب سے اہم خبریہ ہے کہ ان 93 اہل ممالک میں بھارت کو تو شامل کیا گیا ہے مگر پاکستان اس میں شامل نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں