تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صرف "پانچ سیکنڈ” میں آپ اپنی زندگی بدل سکتے ہیں

سیلف ہیلپ کتابوں کی بڑی مقبول کیٹیگری ہے، جس میں قارئین کو اپنی عادات و افکار میں تبدیلی لا کر زندگی کو پرسکون اور کامیابی بنانے کی تلقین کی جاتی ہے۔

اگرچہ اس کیٹیگری میں ہر روز درجنوں کتابیں شایع ہوتی ہیں، البتہ ”دی فائیو سیکنڈ رول“ جیسی کتابیں خال خال ہی  سامنے آتی ہیں، جو قاری کی زندگی کو حقیقتاً بدل دیں۔

یہ کتاب میل روبنس نامی امریکی خاتون کی تخلیق ہے۔ آج  اس کتاب کا شمار بیسٹ سیلرز میں ہوتا ہے، مصنفہ ’’ٹیڈ ٹاکس‘‘ کے (جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں) مقبول ترین اسپیکرز میں سے ایک ہیں، مگر وہ ہمیشہ سے ایسی نہیں تھی۔

میل روبنس کی کہانی

کسی زمانے میں میل روبنس شراب نوشی کی لت میں مبتلا ایک بے روزگار گھریلو خاتون تھیں، جن کے شوہر کا کاروبار مسلسل گھاٹے میں جارہا تھا۔

صبح جب الارم بجتا، تو وہ اسے دوبارہ بند کرکے سو جاتیں، تاکہ اپنے مسائل سے فرار اختیار کرسکیں۔

کاہلی اور سستی نے ان کی زندگی کو گہنا دیا تھا اور اس پر مایوسی طاری کر دی۔ میاں بیوی کے تعلقات میں سردمہری در آئی۔

پھر ایک روز کچھ انوکھاہوا۔ صبح جب الارم بجا،اور مصنفہ نے اسے بند کرنے کا سوچا، تو ذہن میں رات کو دیکھی ہوئی اس ڈاکومینٹری کا منظر گھوم کیا، جس میں ایک اسپیس شیٹل کو خلا میں چھوڑنے جانے سے قبل الٹی گنتی گنی جاتی ہے: پانچ، چار، تین، دو، ایک!

میل روبنس نے اپنے ذہن میں پانچ سے الٹی گنتی گنی شروع کی، اور ایک کا ہندسہ عبور کرتے ہی فوراً چھلانگ لگا کر بیڈ سے باہر آگئیں۔

کچھ دیر بعد ذہن میں ورزش کا خیال آیا، اس سے پہلے کہ کاہلی  غالب آتی، میل نے پھر  گنتی گنی، پانچ، چار، تین، دو، ایک، اور فوراً ٹریک سوٹ پہن کر گھر سے باہر نکل گئیں۔

یوں مصنفہ کے ہاتھ ایک جادوئی نسخہ آگیا، جسے اس نے ”دی فائیو سیکنڈ رول“ میں سمو دیا۔

یہ نسخہ کیسے کام کرتا ہے؟

ماہرین نفسیات کے مطابق انسان اپنی عادات کا غلام ہے۔ عادات دھیرے دھیرے بنتی ہیں، مگر جب پختہ ہوجاتی ہیں، تو انسان کو جکڑ لیتی ہیں۔

فائیو سیکنڈ رول پرانی عادت پر ضرب لگا کر آدمی کو فوری ایکشن لینے اور کچھ نیا کرنے کی تحریک دیتا ہے۔

جب انسان خود کو کچھ نیا کرتے ہوئے دیکھتا ہے، تو اسے خوشی محسوس ہوتی ہے، اور وہ دوبارہ یہ اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ اور یوں دھیرے دھیرے وہ پرانی عادات سے نجات حاصل کر لیتا ہے۔

یہی وہ طریقہ ہے، جسے اختیار کرکے میل روبنس نے اپنی زندگی بدلی اور آپ بھی خود کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -