اشتہار

اسحاق ڈار کی قائدِایوان تقرری، کئی سوالات اٹھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسحاق ڈار کو سینیٹ میں قائدایوان مقرر کرنے کے معاملے پر وزیراعظم کے نوٹیفکیشن نےچیئرمین سینیٹ کے دعوے پر سوالات اٹھا دیئے۔

چیئرمین سینیٹ نے ایک ماہ پہلے 29 اکتوبر کو ہی اسحاق ڈار کو قائد ایوان بنا دیا تھا۔چیئرمین سینیٹ نے ایوان کو کہا وزیراعظم کےکہنے پر اسحاق ڈار کو قائدایوان بنایا ہے۔

نگراں وزیراعظم نے ایک ماہ بعد آج اسحاق ڈار کو قائدایوان مقرر کیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں نے 29 اکتوبر کو ہی اقدام کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

- Advertisement -

اےآروائی نیوز نے نوٹیفکیشن کے بغیر اسحاق ڈار کی تقرری کی خبر30 اکتوبر کو دی تھی۔

گزشتہ روز چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کی توثیق کے بعد اسحاق ڈار سینیٹ میں بطور قائد ایوان آئینی ذمہ داری انجام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں حکومتی چیف وہیپ مقرر کیا گیا ہے۔ سلیم مانڈوی والا کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

تاہم پیپلزپارٹی کی جانب سے اسحاق ڈارکی بطور قائد ایوان نامزدگی پر اعتراض کیا گیا ہے۔ ذرائع پی پی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں تو قائدایوان کسی اور کو ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں