21.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

برج الخلیفہ پر بھی پاکستانی پرچم کے رنگ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کا جشن آزادی بیرون ملک بھی جوش وخروش سے منایا گیا دبئی میں برج الخلیفہ سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کا 76 واں جشن آزادی ملک کے طول وعرض سمیت بیرون ممالک بھی جوش وخروش سے منایا گیا۔ دنیا کی سب سے بلند عمارت دبئی میں واقع برج الخلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اور جاری پیغام میں پاکستانیوں کو 76 ویں جشن آزادی کی مبارک باد دی گئی۔

 

- Advertisement -

دوسری جانب اماراتی خلا باز سلطان النیادی نے چارسوکلومیٹرکی بلندی سے پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی میں شرکت کی۔ پاکستانی عوام کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مبارک باد دی اس کے ساتھ اسلام آباد کی تصویر بھی شیئر کی۔

اپنے پیغام میں لکھا کہ اماراتی عوام ہر اچھے اور برے وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہی ہے۔ ہم صدیوں سے ساتھ رہ رہے ہیں اور ایک دوسرے کی ثقافت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں