اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں تنازع شدت اختیار کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) میں تنازع شدت اختیار کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ایچ ایف کانگریس کے کچھ ارکان کا اجلاس ہوا جسے پی ایچ ایف نے غیرقانونی قرار دے دیا۔

قانونی مشیر کا کہناہے کہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری پی ایچ ایف آئین کے مطابق اجلاس نہیں بلاسکتے۔ اجلاس پر پی ایچ ایف نے فراڈ کا مقدمہ درج کرانےکا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

پی ایچ ایف کانگریس ارکان اپنے اجلاس کا اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر نے فیڈریشن کے تمام عہدیدار برطرف کردیے. یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا ہے اور وزیراعظم آفس کی ہدایات پر تمام عہدیداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں