اشتہار

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز اوپنر بھی سمیع اسلم کے نقشِ قدم پر

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر دلبرداشتہ سمیع اسلم کی طرح نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین کورے اینڈرسن نے بھی ملکی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ کر 36 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والے اینڈرسن نے یو ایس کرکٹ کو ہی اپنا مستقبل بنا لیا ہے۔

وہ یو ایس کرکٹ کی نمائندگی کے لیے امریکا میں موجود ہیں اور ان کا نیوزی لینڈ کی طرف سے پروفیشل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

World Cup Door Still Open for Anderson & Milne: New Zealand Selector

امریکا کو 2019 میں ون ڈے انٹرنیشنل کا اسٹیٹس ملا ہے جس کے بعد اس نے دنیا بھر سے بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے کھلاڑیوں کو بھرتی کرنا شروع کیا ہے۔

کسی بھی ملک سے آنے والے انٹرنیشنل کرکٹر کو تین سال تک امریکا میں رہائش کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ہوگی جس کے بعد انہیں امریکا کی ملکی ٹیم کی نمائندگی کا حق ہوگا۔

Pakistan vs New Zealand 2018 | Corey Anderson | ODI Series

قومی کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مستقل طور پر امریکا منتقل ہوگئے۔
24 سالہ پاکستانی کرکٹر سمیع اسلم کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسیوں سے سخت نالاں تھے، کیونکہ انہیں اچھی کارکردگی کے باوجود دورہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کےلیے اسکورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم نے امریکا پہنچنے پر ٹوئٹ کیا کہ بوجھل دل کے ساتھ امریکا پہنچا ہوں اور پاکستان چھوڑنا آسان نہیں تھا کیونکہ کرکٹ میری روزی روٹی ہے اور پاکستان میں اب مستقبل کی کوئی امید نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں