اشتہار

وزیرخارجہ کا سعودیہ ایران وزرائے خارجہ سے رابطہ، تعلقات بحالی کا خیرمقدم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے مابین سفارتی تعلقات بحال کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ایران اور سعودی عرب کے وزرائےخارجہ سےٹیلیفونک رابطہ کر کے کہا کہ سعودی عرب، ایران اور چین کے درمیان بیجنگ میں سہ فریقی اعلامیےپردستخط خوش آئند ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی قیادت کی دانشمندی اور دوراندیشی کا ثبوت ہے، سعودی عرب، ایران تعلقات کی بہتری میں چین کاکلیدی کردار قابل قدرہے۔

پاکستان کا سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ پاکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں برادرممالک کے سفارتی تعلقات کی تجدیدخطےکے امن، خوشحالی، ترقی میں مددگار ہو گی۔

پاکستان، سعودیہ اور ایرانی وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں باہمی تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں