اشتہار

شرٹ کے پیچھے لوپ کیوں ہوتا ہے؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ہمارے ملبوسات دیکھنے میں تو سادہ نظر آتے ہیں مگر ان میں متعدد اسرار چھپے ہوتے ہیں جس پر ہماری نظر تو پڑتی ہے لیکن ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ وہ کس کام کے لیے ہوتی ہیں۔

اسی طرح کا ایک عجیب معمہ روزمرہ میں استعمال ہونے والی ڈریس شرٹس کے ساتھ جڑا ہوا ہے جو  پشت پر موجود ایک لوپ۔

متعدد ڈریس شرٹس کے پشت پر موجود یہ لوپ بنیادی طور پر کپڑے کا ایک چھوٹا ٹکڑا ہے جو عموماً دونوں شانوں کے درمیان بنایا جاتا ہے۔

- Advertisement -

مگر یہ آخر ہوتا کیوں ہے؟ آج ہم اس کو اس کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی بتائے گے۔ شرٹس میں یہ لوپ سب سے پہلے امریکی بحریہ کے ملاحوں میں مقبول ہوا تھا اور ممکنہ طور پر وہی سب سے پہلے شرٹس کا حصہ بنایا گیا۔

اس لوپ کو شرٹس میں شامل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ملاحوں کے پاس وردیوں کو رکھنے کے لیے الماریاں یا جگہ موجود نہیں تھی، تو اس لوپ کی بدولت انہیں شرٹ کو کسی بھی ہک (hook) پر لٹکا کر خشک کرنے میں مدد ملتی تھی۔

مگر 1960 کی دہائی میں یہ لوپ بحریہ سے باہر نکلا اور ایک کمپنی کی جانب سے اسے طالبعلموں کے لیے لاکر لوپ کے نام سے شرٹس میں متعارف کرایا گیا۔

اس زمانے میں طالبعلموں میں یہ شرٹس مقبول ہوگئیں، وہ شرٹ کو لٹکا دیتے تھے جس کے بعد استری خراب بھی نہیں ہوتی تھی۔

اس کے بعد متعدد کمپنیوں نے اس رجحان کو اپنا لیا اور اب اس طرح کا لوپ اکثر ڈریس شرٹس میں نظر آتا ہے۔

ہاں کچھ شرٹس میں یہ کالر کے پیچھے بھی ہوتا ہے اور اس کا مقصد bow tie کو اپنی جگہ برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں