اشتہار

مردم شماری پر ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات گورنر کے سامنے رکھ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات گورنر سندھ کے سامنے رکھ دیے۔

ذرائع کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر فاروق ستار ، مصطفی کمال اور جاوید حنیف شریک تھے۔

ملاقات میں صوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال، مردم شماری، شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات، مختلف شعبوں میں وفاق کے تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے وزیراعظم سے اور احسن اقبال سے ہونے والی ملاقات اور یقین دہانیوں پر بھی بات چیت کی۔ مردم شماری پر ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات گورنر سندھ کو بتائے۔ ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کو وفاق سے بات چیت کرنے اور اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مردم شماری کراچی اور پورے صوبے کے لیے اہم ہے اگر صیح مردم شماری نہ ہوئی تو وسائل ، فنڈز ، پراجیکٹس اور بنیادی سہولیات سے کراچی محروم رہے گا۔

گورنر نے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اپنا جو کردار ادا کرسکا ضرور کروں گا ملک کے معاشی حب کراچی کی تعمیر و ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کا مقصد شہر قائد کے باسیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں