تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

این سی او سی نے سندھ حکومت کے اقدامات کی توثیق کر دی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے کورونا وبا کے پھیلاؤ اور بڑھتے کیسز کو روکنے ‏کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی توثیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ‏کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں کوروناوباکی شرح ‏‏26.32فیصد تک پہنچ چکی ہے سندھ حکومت وباکی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

اجلاس میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور صحت نظام پردباؤ کےپیش نظرویکسینیشن کی ضرورت ‏پرزور دیا گیا۔
اجلاس میں این سی او سی نے کورونا وبا کے پھیلاؤ اور بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے سندھ ‏حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی توثیق کرتے ہوئے وفاق کی طرف سے سندھ ‏حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر تمام سبزی منڈیوں میں ‏داخلے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین ‏سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی لگادی۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ سرٹیفکیٹ ،ماسک نہ ہونےپرسبزی منڈیوں میں داخلےکی ‏اجازت نہیں ہوگی، کمیشن ایجنٹ، ٹریڈرس اورملازمین کوروناویکسین لگوائیں ،سرٹیفکیٹ ساتھ ‏رکھیں۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ دکاندار،شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھاکرسبزی منڈی میں داخل ‏ہوسکیں گے، کورو نا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونےپردکانیں سیل ہوں گی تاہم شہری بزرگوں اوربچوں ‏کوسبزی منڈیوں لانے سے اجتناب کریں۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ‏ہوا تھا ، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں شام 6 بجے کے بعد شہریوں ‏کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 جولائی کو کراچی میں کیسز کی شرح 20.72 فیصد تھی، 25 ‏جولائی کو 28.24 فیصد ہوگئی جبکہ 26 جولائی کو شرح 26.32 فیصد تک جا پہنچی۔ یہ سخت ‏پریشانی کی بات ہے کہ کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ جمعہ کے دن کرونا صورتحال کا جائزہ لوں گا، اگر صورتحال بہتر نہ ‏ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے۔

Comments

- Advertisement -