تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پوپ کا چلی جنسی اسکینڈل پرتہلکہ خیزبیان

ویٹیکن: پوپ فرانسس نے چلی جنسی اسکینڈل میں پیش رفت کرتے ہوئے متاثرہ فریق کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا اور پوپ تم سے محبت کرتے ہیں، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بیان بڑا طوفان ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں ویٹیکن چرچ چلی میں  بچوں کے ساتھ پادریوں کے ہاتھوں ہونے والے بد سلوکی کے مبینہ واقعات کی تحقیقات کرنے اور قصور وار کو قرار واقعی سزادلوانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

چلی سے تعلق رکھنے والے پادری  بشپ جان بیروس میڈرڈ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ایک ساتھی فرنینڈو کراڈیما کے جنسی جرائم پر پردہ ڈالا ہے۔ گزشتہ جمعے روم میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں چلی سے تعلق رکھنے والے تمام 34 بشپ نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی ، جس کی وجہ پوپ کا ان کے طریقہ کار پر عدم اعتماد کا اظہار تھا۔

میکسیکو: ایک ہفتے میں تین پادری قتل

گزشتہ روز اسپین کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چلی میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے شخص نے پوپ سے ملاقات کی ہے، مذکورہ شخص کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ ہم جنس پرست ہے، تاہم پوپ نے اسے بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ’پوپ اورخدا دونوں تم سے پیار کرتے ہیں‘۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ’پوپ نے مذکورہ شخص سے یہ بھی کہا کہ تم جیسے بھی ہو اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں ہے ، خدا نے تمہیں ایسا ہی تخلیق کیا ہے‘۔ ان کے اس بیان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا طوفان ثابت ہوگا اور کہ یہ بیان رومن کیتھولک چرچ کے بنیادی عقائد کے منافی ہے۔ ویٹیکن سٹی کے ترجمان کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ عموماًٍ وہ پوپ کے ذاتی حیثیت میں دیے گئے بیان کی تشریح نہیں کرتےاور یہ بھی اسی نوعیت کا ایک بیان  ہے۔

یاد رہے کہ چلی میں اس قسم کے جرائم کی اطلاعات نصف دہائی سے سنائی دے رہی تھیں تاہم رواں سال جنوری میں اس معاملے میں شدت آگئی یہاں تک کہ پوری دنیا میں اس پر احتجاج کیا گیا، مجبورا ً پوپ کو از خود اس معاملے کا نوٹس لینا پڑا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -