اشتہار

تین زمروں میں شامل افراد کی سعودی عرب واپسی، نئی ہدایت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تین زمروں میں شامل افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب آمد سے قبل ویکسین کا اندراج کرائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ تین زمروں میں شامل افراد کو سعودی عرب آنے سے قبل کورونا ویکسین کا اندراج کرانا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ تین زمروں میں خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے شہری، مختلف قسم کے نئے ویزا ہولڈر، مقیم غیر ملکی اور ان کے مرافیقین شامل ہیں۔

- Advertisement -

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ویکسین یافتہ اور غیر ویکیسن یافتہ تمام تارکین سے کہا ہے کہ وہ مملکت پہنچنے سے قبل ویکیسن کا آن لائن اندراج ضرور کرالیں ایسا کرنے سے امیگریشن کی کارروائی کسی زخمت کے بغیر تیزی سے مکمل ہوجائے گی، اس ضمن میں تعاون کی ضرورت ہے۔

محکمہ کے مطابق سعودی عرب آمد سے قبل ویکسین کے اندراج کی پابندی کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے، شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت اور سلامتی کے تحفظ کی غرض سے لگائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں