ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

دی ریویننٹ اسٹارلیونارڈو بالاخرآسکرایوارڈ جیتنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاس انجلس: ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈٰی کیپریو بالاخر اپنی فلم ’’دی ریویننٹ‘‘ میں بہترین اداکاری کی بنا پرآسکرایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

لیونارڈ اپنے 25 سالہ کیرئرمیں چارمرتبہ آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد ہوئے لیکن ایوارڈ جیت نہیں سکے تھے تاہم اس بار41 سالہ اسٹار بہتین اداکارکے لئے فیورٹ تھے۔

آسکر ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

برفانی جنگلوں، بہتے آبشاروں اکے درمیان بقا کی جنگ لڑتے لیونارڈو کی محنت بالاخررنگ لے آئی اورانہیں وہ ایوارڈ مل ہی گیا جس کا انہیں انتظارتھا۔

- Advertisement -

ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر مداحوں نے اپنی نشستوں پرکھڑے ہوکرتالیاں بجاتے ہوئے ان کی پذیرائی کی۔

ایوارٖڈ وصول کرنے کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیونارڈو کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں اس سیارے کوسنجیدگی سے لینا چاہئے۔ میں آج کی رات کو نظراندازنہیں کرسکتا‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں