اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

حکمران اتحاد نے ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کیخلاف محاذ کھول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکمراں اتحاد نے ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ان کی جانب سے ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے خلاف ٹوئٹس کی بھرمار ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکمران اتحاد نے ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ان کے رہنماؤں کی جانب سے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے خلاف ٹوئٹس کی بھرمار ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد سے مریم نواز، فرحت اللہ بابر ودیگر کی جانب سے متعدد ٹوئٹس کی گئی ہیں جن میں سپریم کورٹ ان کا ہدف نظر آرہا ہے۔

پہلے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ایک ٹوئٹ سامنے آیا جس میں حکمراں اتحاد کو مشورہ دیا گیا کہ حکومت ڈٹ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو چاہیے سخت موقف اختیار کرے اور ڈٹ جائے، مریم نواز

اس کے بعد پی پی رہنما فرحت اللہ بابر کا ٹوئٹ آیا جس میں انہوں نے حکمراں اتحاد کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کا مشورہ دیا۔ اس ٹوئٹ کو پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی رہنما کی سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز

اب فرحت اللہ بابر کی جانب سے سپریم کورٹ کے خلاف ایک اور ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس میں سپریم کورٹ پر تنقید کی گئی ہے اور اس بار اس ٹوئٹ کو ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ری ٹوئٹ کیا ہے۔

پی پی رہنما فرحت اللہ بابر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایک نیا سیاسی فلسفہ جنم لے رہا ہے کہ پارلیمنٹ نہیں آئین بالادست ہے۔ مگر آئین میں نہیں لکھا کہ سپریم کورٹ کا کہنا سپریم ہے۔

فرحت اللہ بابر نے مزید لکھا کہ طاقت کا جھکاؤ منتخب سے غیر منتخب کی جانب ہے۔ پارلیمنٹرینز جاگ جاؤ اور اس پر سوچو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں