تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کملا ہیرس کی تقریب حلف برداری سے متعلق 21 سال قبل ہونے والی پیش گوئی

انٹرنیٹ صارفین کا ماننا ہے کہ تین روز قبل یعنی بیس جنوری کو امریکا کی نائب صدر کا حلف اٹھانے والی کملا ہیرس کے حوالے سے 21 سال قبل پیش گوئی کر دی گئی تھی۔

امریکا میں انتقال اقتدار اور حلف برداری کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں 20 جنوری 2021 کو مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ کرونا کی وجہ سے بھی تقریب کو مختصر رکھا گیا۔

حلف برداری سے قبل جوبائیڈن نے گرجا گھر میں حاضری دی اور پھر وہ وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نےامریکا کے 46ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا جبکہ اُس سے قبل کملا ہیرس نے بطور نائب صدر حلف اٹھایا۔

واضح رہے کہ  کملاہیرس نےامریکی تاریخ کی پہلی خاتون نائب صدرکاحلف اٹھایا، امریکی سپریم کورٹ کی جج سونیا سوٹومیئر نے اُن سے حلف لیا جس میں انہوں نے امریکی آئین کی بحالی اور عوام کی خدمت کرنے کے ساتھ ملک کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔کملاہیرس نے امریکی سپریم کورٹ کی پہلی لاطینی جج سےحلف لیا۔

مزید پڑھیں: حلف اٹھانے سے پہلے کملا ہیرس کے ساتھ پیش آیا واقعہ

کملا ہیرس امریکی تاریخ کی پہلی سیاہ فام اور ایشین نژاد امریکی شہری ہے جنہوں نے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اُن کے والد کا تعلق جمیکاسے جبکہ والدہ بھارت سے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نےخود سونیا سوٹو میئر سے حلف لینے کی درخواست کی تھی۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ ڈیموکریٹ سینیٹر ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں جو بائیڈن کی مخالف تھیں مگر بائیڈن نے اپنے انتخاب کے بعد کملا کو اپنے نائب کے طور پر چنا۔

امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح کے حوالے سے مختلف رائے تھی کیونکہ بہت سے لوگوں اور تجزیہ نگاروں کا ماننا تھا کہ وہ اتنی مضبوط پوزیشن میں نہیں ہیں مگر حتمی اور سرکاری نتائج میں جوبائیڈن ہی فاتح قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: کملا دیوی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

اسے بھی پڑھیں: بیروت دھماکے کی 27 سال قبل کارٹون سیریز میں‌ پیش گوئی؟

اب تک دنیا میں پیش آنے والے واقعات کی 27 برس قبل پیش گوئی کرنے والی مشہور کارٹون سیریز ’سمپینز‘ کی 21 سال قبل نشر ہونے والی ایک قسط میں کچھ اسی طرح کا منظر دکھایا گیا ہے۔ جو کملا ہیرس کے بطور نائب صدر حلف اٹھانے سے مماثلث رکھتا ہے۔

حیران کن طور پر کملا ہیرس تقریبِ حلف برداری میں نیلا کوٹ، سفید رنگ کے بُندے اور گلے کا ہار پہن کرآئیں تھیں، سمپینز میں بھی دکھایا گیا ہے کہ چھوٹے بالوں والی نیلے رنگ کے کپڑے پہنی ایک خاتون عہدے کا حلف اٹھا رہی ہیں جنہوں نے سفید بندے اور ہار اور نیلے رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین نے کارٹون سیریز میں شامل اس منظر کی تصاویر شیئر کیں اور گمان ظاہر کیا کہ شاید سمپینز میں کملا ہیرس کے حوالے سے 21 سال قبل پیش گوئی کی گئی تھی۔

قبل ازیں کیپٹل ہل میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے بھی کارٹون میں کچھ مناظر دکھائے گئے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین کارٹون سیریز کی ویڈیوز شیئر کی تھیں جس میں کرداروں کو کیپٹل ہل عمارت میں داخل ہوتے اور ہنگامہ آرائی سے مماثلث رکھتے منظر کو دکھایا گیا تھا۔

انٹرنیٹ صارفین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ سمپینز کے 7ویں سیزن کی اٹھاریوں قسط میں وہ مناظر دیکھ سکتے ہیں جو کل کیپٹل ہل میں دیکھنے کو ملے۔

واضح رہے کہ 27 برس قبل مستقبل کے واقعات و حالات دکھانے کے حوالے سے مشہور کارٹون سیریز ’سمپسنز‘ میں سانحہ نائن الیون (ورلڈ ٹریڈ سینٹر)، ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی، کرونا وبا، بیروت دھماکوں اور امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت سے مماثل مناظر دکھائے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -