جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کیا سمپسنز نے 2006 میں ٹائٹن آبدوز واقعے کی پیش گوئی کی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والی ٹائٹن آبدوز 20 جون کو ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد پانی کے اندر جانے کے بعد رابطہ منقطع ہونے کے بعد سے لاپتا ہے اور اس کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

سوشل میڈیا پر کارٹون سیریز دی سمپسنز کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں 2006 کے ایک ایپی سوڈ میں حادثے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں کہ اینی میٹڈ سیریز دی سمپسنز نے اس واقعے کی پیش گوئی کیسے کی تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دی سمپسنز نے کسی چیز کی درست پیش گوئی کی ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت سے لے کر 9/11 کے المناک واقعات اور یہاں تک کہ مہلک وبائی بیماری تک، کارٹون سیریز نے پیش گوئی کی۔

کئی سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر پر دی سمپسنز کے 2006 کے اوشن گیٹ کے ایپی سوڈ کے کلپ کو شیئر کر رہے ہیں، جہاں مداحوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے بدقسمتی سے پیش آنے والے واقعے کی پیش گوئی کی تھی۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے چلنے والی ٹی وی سیریز کے کلاسک ایپی سوڈ میں مرکزی کردار، یعنی ہومر سمپسن کے طویل عرصے سے کھوئے ہوئے والد، میسن فیئربینکس، اپنی مہم پر روانہ ہونے سے پہلے مشن کے بارے میں ایک پرجوش تقریر کرتے ہیں۔

اس کے بعد دونوں ایک واحد آبدوز میں گہرے سمندر میں پانی کے اندر مشن کے لیے نکلتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہومر سمپسن سمندر مین پھنس جاتے ہیں اور آبدوز کی آکسیجن بھی ختم ہورہی ہے جبکہ وہ بعدازاں کومے میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔

حقیقی صورت حال میں فرق صرف یہ ہے کہ دونوں مہم جوئی کے بعد محفوظ اور صحت مند واپس آتے ہیں اور حقیقی صورت حال کی بات کرتے ہوئے ان لوگوں کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے جو آبدوز پر سوار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹائٹن 96 گھنٹے کی آکسیجن لے کر اس مہم کے لیے گیا تھا جو لگتا ہے کہ اب ختم ہو گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں