اشتہار

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کی اہم تجویز مسترد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ میں آئینی ترمیم کی تجویز مسترد کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے بلدیاتی ایکٹ میں آئینی ترمیم کے لیے سفارش دی تھی جس میں کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ ختم کرکے میئر ٹو میئر اختیارات منتقلی کی تجویز دی گئی تھی۔

اس سفارش میں یہ بھی تجویز کیا گیا تھا کہ کراچی میں میئر کا انتخابات اس کی آئینی مدت ختم ہونے سے تین ماہ قبل ہی کرا دیے جائیں۔

- Advertisement -

تاہم سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کی بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق ان تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے اراکین نے آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت بھیجی گئی ترمیم مسترد کی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ یہ تجویز عجیب منطق پر مبنی ہے اور یہ ممکن نہیں ہے کہ اس قسم کی ترمیم منظور کی جائے اس کابینہ اراکین نے اس کو مسترد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہی کرنا ہے تو پھر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بھی مدت ختم ہونے سے تین ماہ قبل کرا دینے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں