12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دنیا کا سب سے چھوٹا ملک!

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ویٹیکن سٹی ہے تو آپ غلط ہیں کیونکہ اب اس سے بھی چھوٹا ملک وجود میں آچکا ہے۔

یہ خود ساختہ ملک جس کا نام سی لینڈ رکھا گیا ہے وہ کسی خطہ زمین کا کوئی ٹکڑا نہیں بلکہ ایک سمندر کے عین درمیان دوسری جنگ عظیم کے ایک پلیٹ فارم پر واقع ہے جس کا رقبہ صرف 0.004 کلومیٹر اسکوائر کے برابر ہے یعنی ایک بحری جہاز سے بھی چھوٹا ہے۔

اس کی آبادی بھی سنگل فیگر میں ہے یعنی اس ملک کے باسیوں کی تعداد صرف 5 ہے۔

- Advertisement -

اگر آپ کو اس منفرد ملک کو دورہ کرنا ہے تو چھوٹا سمجھ کر یوں ہی منہ اٹھا کر مت چلے آئیے گا کیونکہ یہاں آنے کے لیے بھی دیگر ملکوں کی طرح ویزے کی ضرورت ہوگی۔

تو اگر آپ یہ چھوٹا ملک دیکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے پاسپورٹ پر سی لینڈ کا ویزا لگوائیں اور پھر غیر معمولی ملک کے غیر معمولی سفر پر روانہ ہو جائیں ہوسکتا ہے کہ اس سفر میں آپ کو زندگی کے کچھ یادگار تجربے ہو جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں