تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی افواج کا بگرام ایئربیس سے انخلا، طالبان کا ردعمل آگیا

کابل: افغانستان میں قائم سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے سے فورسز کے انخلا کا طالبان نے خیرمقدم کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا کے بگرام ایئربیس چھوڑنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، اس عمل سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے غیرملکی فوج کا انخلا ہی افغان عوام کے مستقبل کی راہ ہموار کرے گا۔

خیال رہے کہ بیس سال بعد امریکا نے بگرام ائیربیس خالی کرکے افغانستان کے حوالے کردیا ہے، امریکی اور نیٹو فورسز نے بگرام ائیربیس سے انخلا کا عمل آج مکمل کیا۔

امریکا نے بگرام ایئربیس خالی کردیا

بگرام کا فوجی اڈہ طالبان اور القاعدہ کے خلاف جنگ میں امریکا کا اہم مرکز سمجھا جاتا تھا۔ بگرام ایئربیس 2 دہائیوں تک افغانستان میں امریکی کارروائیوں کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔

واضح رہے 1950 کی دہائی میں سرد جنگ کے دوران امریکا نے اپنے اتحادی ملک افغانستان کے لیے بگرام ہوائی اڈے کو تعمیر کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد شمال میں سابق سوویت یونین کو روکنا تھا۔

Comments

- Advertisement -