اشتہار

کراچی میں سرکاری لائن سے تیل کی چوری کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں سرکاری آئل کائن سے تیل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شرافی گوٹھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے خفیہ طریقے سے 166 فٹ کی سرنگ بنار کھی تھی۔

ملک بھر میں ترسیل ہونے والے کروڈ تیل کی لائن میں کنڈا لگایا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دو ماہ میں ضلع ملیر سے سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی ہے۔ 7 دسمبر 2022ء کو ملیر پولیس نے ایک ڈرائیور کو آئل ٹینکر سمیت حراست میں لیا تھا۔ ٹینکر میں لاکھوں روپے مالیت کا پائپ لائن سے چوری کیا جانے والا خام تیل برآمد ہوا تھا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا کو بتایا تھا کہ چوری کا کروڈ آئل لے جانے والے ٹینکر کو ڈرائیور سمیت پکڑا اور ٹینکر کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی، ڈرائیور نے بتایا کہ ان کا گروہ پیٹرولیم کمپنی کی لائن سے خام تیل چوری کرتے ہیں، ملزم کی نشاندہی پر کھدائی کی گئی تو پائپ میں لگے غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں