پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

‘منکی پاکس کی کوئی ویکسین موجود نہیں، شہری احتیاط کریں’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی کوئی ویکسین موجود نہیں، اس لیے شہری احتیاط کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منکی پاکس کےحوالے سے الرٹ ہیں، سندھ میں اب تک منکی پاکس کا کوئی کیس نہیں آیا۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ لیاری کا ایک مشتبہ کیس سامنے آیا ہے،اس کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، بظاہرایسا لگتا ہے کہ لیاری کا یہ بچہ چکن پاکس کا شکار ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عذراپیچوہو نے بتایا کہ سعودی عرب سے 2 لوگ آئے تھے جو اسلام آباد میں زیر علاج ہیں، ایئر پورٹ پر الرٹ جاری کر دیا ہے اور مسافروں کو چیک کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کی دنیا میں کوئی ویکیسن نہیں ہے، شہری احتیاط کریں ، اسمال پاکس ویکسین موجود ہےاس پر ریسرچ جاری ہے ، اسمال پاکس کی ویکسین بھی منکی پاکس کیخلاف کام کرتی ہے۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ منکی پاکس سے شرح اموات انتہائی کم ہے، عالی ادارہ صحت نےمنکی پاکس کی ایک ہزار ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی ہیں، اسپتالوں کی لیبارٹری میں یہ ٹیسٹ مفت کئےجارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں