تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بورڈ کے رویئے سے دلبرداشتہ، سری لنکا کے مایہ ناز آل راؤنڈر کا اہم فیصلہ

کولمبو: سری لنکا کے مایہ ناز آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے بورڈ کے روئیے سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی جانب سے 256 انٹرنیشنل میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرنے والے مایہ ناز آل راؤنڈر تھیسارا پریرا نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے یہ اعلان سری لنکن سلیکٹرز کے اس اقدام کے باعث اٹھایا، جس میں انہیں کہا گیا تھا کہ آپ ہمارے مستقبل کے پلان میں شامل نہیں ہیں، پریرا آخری بار مارچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایکشن میں دکھائی دئیے تھے۔

پریرا نے ایک سو چھیاسٹھ ون ڈے، چوراسی ٹی ٹوئنٹی اور گیارہ ٹیسٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کی، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر دو سو سینتیس وکٹیں حاصل کیں اور تین ہزار سات سو پینتالیس رنزبنائے، پریرا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی کئی نیوز ایجنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹرز نے پریرا کو واضح کردیا تھا کہ وہ کرکٹ میں نئے کھلاریوں کو موقع دینے کے حق میں ہیں، سیلکٹرز کا یہ طرز عمل مایہ ناز آل راؤنڈر کی ریٹائرمنٹ کی بڑی وجہ ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اہم عہدیدار نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل قریب میں دمیتھ کرونارتے، اینجیلو میتھوز، دنیش چندی مل جیسے بڑی کھلاڑیوں کو بھی مستقبل کے ٹوورز میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کسی بھی طرز کی پروفیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے سری لنکا کے پہلے کرکٹر بنے تھے، سری لنکا کے آرمی اسپورٹس کلب کی قیادت کرنے والے تھیسارا پریرا نے بلوم فیلڈ کرکٹ اینڈ ایتھلیٹک کلب کے اسپن بولر دِلہان کورے کو ایک اوور میں چھ چکے رسید کئے تھے۔

اس اعزاز کے ساتھ ہی تھیسارا پریرا 2021 میں چھ چھکے لگانے والے دوسرے کرکٹر بنے تھے،ان سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ اکیلا دھننجایا کو چھ چھکے لگائے تھے۔

Comments

- Advertisement -