تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کراچی میں ایک ہی موبائل شاپ پر تیسری ڈکیتی،ملزمان 30 سیکنڈ میں دکان کا صفایا کرکے فرار

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں ایک ہی موبائل شاپ پر ڈکیتی کی تیسری واردات کے دوران ملزمان 30 سیکنڈ میں کیش کاؤنٹر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن نمبر12 ایک ہی موبائل شاپ پر ڈکیتی کی تیسری واردات ہوئی ، واردات کے دوران تین ملزمان 30 سیکنڈ میں دکان کا کیش کاونٹر خالی کر کے فرارہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان ایک ہی موٹرسائیکل پردکان کے باہر پہنچے،دو ملزمان دکان میں ایک باہرموٹرسائیکل پر بیٹھا رہا۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان کو دیکھتے ہی دکان کے باہر گاہک اور بچے بھاگے، ملزمان نے دکان میں گھستے ہی لوٹ مار شروع کردی، کیش کاونٹر خالی کرنے کے بعد ملزمان تیزی سے باہر نکلے۔

ایک ملزم نے لوگوں کو ڈرانے کے لیے بچوں کی طرف فائر کیا، تینوں ملزمان نے شلوار قمیص اور ماسک پہن رکھے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دکاندار کے مطابق ایس ایچ او اورنگی وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام ہے،ایک ڈکیتی پہلے اور ایک ہفتے میں 2 ڈکیتیاں پڑ چکی ہیں، پولیس کے پاس جاتے ہیں تو کوئی کارروائی نہیں ہوتی، موجودہ ایس ایچ او کو تبدیل کرکے قابل افسر تعینات کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -