ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب: 3 غیر ملکی خواتین کو سزا سنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں خلاف قانون عمل انجام دینے پر 3 غیر ملکی خواتین کو سخت سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عدالت نے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کو پناہ دینے کے جرم میں 3 غیر ملکی خواتین پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔

سعودی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تینوں خواتین کو فی کس 50,000 سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں غیر قانونی داخل ہونے والوں کے ساتھ تعاون سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے سعودی حکومت اکثر آگاہ کرتی رہتی ہے کہ جو بھی شخص غیر قانونی طور پر سعودی عرب آتا ہے اسے جرمانے کے علاوہ پندرہ سال قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔جبکہ 10 لاکھ سعودی ریال تک کا جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں ویزا قوانین میں سعودی حکومت کی جانب سے نرمی کی گئی ہے، تاکہ لوگ باآسانی سعودی عرب کا رخ کرسکیں۔

سجی سنوری دلہن شادی کے عین موقع پر گرفتار

دوسری جانب غیر قانونی تارکین وطن کی حوصلہ شکنی کے لیے ان کے ساتھ ساتھ انہیں پناہ دینے والوں کے خلاف جرمانے اور قید کی سزا کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں