26.6 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ برسات متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو بارش کی نوید سنادی، آج دن 12 بجے سے شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ برسات متوقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج دوپہر 12 بجے سے بارش شروع ہونے کا امکان ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ آئندہ 3 روز تک جاری رہےگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں موجود درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

- Advertisement -

آج زیادہ سے زیادہ درج حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اس وقت ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے اور کل لاہور میں مسلسل 7 گھنٹے ہونے والی بارش نے شہر کو جل تھل کردیا تھا جب کہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے تھے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 48 سے 72 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں