منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 558 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 254 روپے رہی۔

- Advertisement -

طلائی زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ ایک ہزار 66 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں نے سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر اضافے کے بعد 1905 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2400 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 9 ہزار 311 روپے ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں