ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آج معاف کرنے اور معافی مانگنے کا عالمی دن ہے

اشتہار

حیرت انگیز

غلطیاں ہر ایک سے ہوتی ہیں اگر آپ سے بھی ہوئی ہیں تو معافی مانگ لیں کیونکہ آج معاف کرنے اور معافی مانگنے کا عالمی دن ہے۔

انسان خطا کا پُتلا ہے اسی لیے لاکھ احتیاط کے باوجود بھی غلطیاں سرزد ہو ہی جاتی ہیں لیکن بڑا انسان وہی ہوتا ہے جو غلطی پر ڈھٹائی کے بجائے اس کو تسلیم کرے اور درست کرنے کی کوشش کرے۔ غلطی تسلیم کرکے معافی مانگنا اور سامنے والے کا معاف کر دینا انسان کی عظمت کی دلیل ہے۔

غلطی تسلیم کرکے معافی مانگنے اور معاف کرنے کو کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں ہو جاتا بلکہ دوسرے کی خطاؤں کو درگزر کرنے سے معاف کرنے والے اور معافی مانگنے والے دونوں کے درمیان رشتہ پہلے کی نسبت زیادہ گہرا ہو جاتا ہے۔

- Advertisement -

رشتے خونی ہوں یا دوستی کے انمول ہوتے ہیں جس کو درگزر اور برداشت کی عادت مزید توانا اور خوبصورت بناتی ہے جب کہ انا رشتوں میں بگاڑ پیدا کرکے انہیں تباہ کرتی ہے۔

آج معاف کرنے یا معافی مانگنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس لیے اگر آپ سے بھی کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کو درست کرنے اور رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے انا کو بالائے طاق رکھ کر معافی مانگ لیں اور اگر کوئی آپ سے معافی مانگتا ہے تو دل بڑا کرکے اسے معاف کر دیں کہ اسلام بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں