تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نوجوان نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر کمسن بچے کی جان بچالی

بگوتا: کولمبیا میں نوجوان نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر کمسن بچے کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے صوبے فلورنسیا میں واکر میں بیٹھا کمسن بچہ سڑک پر ڈھلان کے باعث گرنے لگا تو نوجوان نے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر اس کی جان بچالی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچہ واکر چلاتا ہوا اچانک ڈھلان میں گرنے لگتا ہے اس دوران موٹر سائیکل پر جانے والا نوجوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اسے بچا لیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کی جانب سے بچے کو بچانے کے بعد اس کی والدہ بھی آجاتی ہیں اور بچے کو فوری گود میں اٹھا کر پیار کرنے لگتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے نوجوان کے اس اقدام کو سراہا اور ساتھ ہی والدین کو لاپرواہی برتنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: بہادر شخص نے پانچویں منزل سے گرنے والے بچے کی جان بچالی

واضح رہے کہ اس سے قبل چین کے صوبے جیانگسو میں پڑوسی نے پانچویں منزل سے گرنے والے دو سالہ بچے کو کیچ کرکے اس کی جان بچالی تھی۔

بہادر پڑوسی کا کہنا تھا کہ بچے نے شرارت کرتے ہوئے اپنی دادی کو کمرے میں لاک کردیا تھا اور خود بالکونی میں آگیا تھا جب اس کی دادی دروازہ کھولنے کے لیے چابی ڈھونڈنے گئی تو وہ نیچے گر گیا تھا۔

مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ ہم بچے کو عمارت سے گرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے تھے، یہ سب اتنی جلدی ہوا اس وقت مجھے کوئی دوسرا خیال نہیں تھا بس ذہن میں یہ تھا کہ بچے کو کسی بھی طرح بچانا ہے اور میں اس میں کامیاب رہا۔

Comments

- Advertisement -