ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کل ’’سپر بلو مون‘‘ ہوگا، دنیا اگلا نظارہ کب کرے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سمیت کئی ممالک میں سپر بلو مون کا دلفریب نظارہ کل دیکھنے کو ملے گا جس کے بعد دنیا کو یہ تاریخی منظر 9 سال بعد دیکھنے کو ملے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں کل چاند زمین کے انتہائی قریب ہوگا اور یہ سپر بلو مون ہوگا۔

سپر مون پاکستان کے افق پر رات 8 بج کر 37 منٹ پر نظر آئے گا اور یہ اس سال رونما ہونے والے چار سپرمونز میں سب سے بڑا ہوگا اور چونکہ یہ زمین سے 3,57,344 کلومیٹر دور ہوگا اس لیے یہ معمول سے بڑا دکھائی دے گا۔

یہ بلو مون یورپی ممالک، امریکا، برطانیہ، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

- Advertisement -

تاہم بلو مون دیکھنے والے یاد رکھیں کہ یہ نام کی نسبت سے دیکھنے میں نیلا چاند نہٰں بلکہ سفید ہی ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق یک سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند مکمل ہو اور زمین کے قریب ترین مقام پر یا اس کے قریب ہو اور ناسا کے مطابق یہ سال میں صرف تین یا چار بار ہوتا ہے لیکن اگر ایک ہی مہینے میں دو پورے چاند نظر آتے ہیں، تو دوسرے کو سپر بلو مون کہا جاتا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ کل نظر آنے والا سپر بلو مون اس لیے بھی خاص ہے کہ زمین سے ایسا نظارہ پھر 9 سال بعد 2032 میں ممکن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں