جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’نیوزی لینڈ کیخلاف کل سیمی فائنل بھارت کا بُرا دن بھی ہو سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل ٹورنامنٹ کی نا قابل شکست بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا لیکن یہ بھارت کے لیے برا دن بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارت میں کھیلا جا رہا 13 واں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے اور چیمپئن کا فیصلہ ہونے کے لیے تین میچز ہی باقی رہ گئے ہیں۔

کل ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی نا قابل شکست ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں ٹکرائیں گے۔ بھارت کے ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ ہونے کے ساتھ راؤنڈ میچ میں کیویز کو ہرانے کے باعث حوصلے بلند ہیں لیکن کرکٹ میں کوئی بھی دن کسی بھی ناقابل شکست ٹیم کے لیے برا دن ثابت ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں سابق پاکستانی بولر عاقب جاوید نے کہا کہ کل کے سیمی فائنل کے لیے دونوں ٹیمیں ٹکر کی ہیں اور اچھا مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے لیکن کل کا دن نا قابل شکست بھارت کے لیے برا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ اگر کل کا بھارت نیوزی لینڈ سیمی فائنل ممبئی کے علاوہ کہیں اور ہوتا تو شاید یہ بات کہنا مشکل ہوتی لیکن یہاں کی کنڈیشن ایسی ہے کہ پہلے بیٹنگ آسان اور دوسری اننگ میں فلڈ لائٹس میں شروع کے 10 سے 12 اوورز بولرز کو بہت مدد دیتے ہیں اس لیے ییاں ٹاس کی بھی اہمیت ہوگی۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پورے ورلڈ کپ میں ممبئی اسٹیدیم کا پہلی اننگ ایوریج اسکور سب سے زیادہ رہا ہے یہاں پہلے بیٹنگ میں نارمل کھیلتے ہوئے 300 سے اوپر رنز با آسانی بنائے جا سکتے ہیں لیکن بھارت کے سامنے جنوبی افریقہ نہیں بلکہ نیوزی لینڈ ہے جس کو فائنل تک جانے کی عادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیوی کپتان ولیمسن میدان میں واپس آگئے ہیں وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو مشکل سے مشکل صورتحال اور دوسری اننگ میں میچ پھنسنے پر بھی ٹیم کو میچ جتوا سکتے ہیں اس کے علاوہ نوجوان رویندرا ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ایسی دریافت ہے جو چل گیا تو سمجھ لو آدھا ورلڈ کپ تو آ گیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل بارش کی نذر ہوا تو کیا ہو گا؟

عاقب جاوید نے کہا کہ ورلڈ کپ کا سب سے پر اثر بلے باز مچل اسٹارک ہے۔ مچل سینیٹنر بھارتی جڈیجہ سے زیادہ اچھا اسپنر ہے۔ کیوی بلے باز اب اسپنر کو بھی بہترین کھیل رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں