ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

توشہ خانہ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف درخواست پھر سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق 17 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث تاحال سماعت نہ ہو سکی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے 8 جولائی کا سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں 8 جولائی کا سیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی شکایت 120دن میں دائر نہیں کی گئی اور کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئےقانونی طریقہ نہیں اپنایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،استدعا ہے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 12 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں