منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

تاج محل کی سیر مفت میں، مگر۔۔۔۔۔ ؟

اشتہار

حیرت انگیز

عید پر محبت کی یادگار اور دنیا کے عجائبات میں شامل تاریخی تاج محل کی مفت سیر کا موقع دیا گیا مگر اس کے لیے کچھ شرط رکھی گئی تھی۔

آج (جمعرات) بھارت میں عیدالفطر کا تہوار جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر آگرہ میں واقع محبت کی یادگار تاریخی تاج محل کی مفت سیر کا موقع بھی دیا گیا تاہم اس کے لیے وقت کی شرط رکھی گئی تھی۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے عید کے موقع پر تاج محل میں مفت انٹری کرنے کا اعلان کیا لیکن یہ مفت کی سیر پورے دن کے لیے نہیں بلکہ خاص وقت مقرر کیا گیا۔

- Advertisement -

عیدالفطر پر عیدگاہوں اور جامع مساجد کی طرح تاج محل میں بھی نماز عید ادا کی جاتی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد یہاں نماز کی ادائیگی کے لیے آتی ہے تو اس موقع پر اے ایس آئی نے دو گھنٹے کے لیے لوگوں کے تاج محل میں مفت داخلے کا اعلان کیا جس کا مقصد نمازیوں کو سہولت فراہم کرنا تھا

آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار ڈاکٹر راج کمار پٹیل کا کہنا تھا کہ ہر سال عید کے موقع پر یہ سہولت فراہم کی جاتی ہے اور اس سال بھی یہ سہولت فراہم کی گئی۔

تاہم قابل ذکر بات یہ ہے کہ عید کے موقع پر تاج محل میں داخلہ دو گھنٹے کے لیے مفت ضرور تھا مگر لوگوں کو مکمل تاج محل گھومنے پھرنے کی مفت میں اجازت نہیں تھی۔ اس لیے جس نے بھی بڑے گنبد کی سیر کے لیے وہاں جانا چاہا تو اسے 200 روپے کا ٹکٹ ضرور خریدنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں