اشتہار

تاجروں کا نیپرا سے کے الیکٹرک کی سہولت کاری بند کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

تاجررہنماؤں نے کہا ہے کہ ظالمانہ بلوں میں نیپرا کے الیکٹرک کی سہولت کاری بند کرے، تاجر دیوالیہ اور عوام خود کشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہادر آباد میں نیپرا کے دفتر پر تاجر رہنماؤں کی جانب سے علامتی دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر تاجررہنماؤں محمود حامد، عتیق میر، شریف میمن اور آصف گلفام و دیگر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیپرا ظالمانہ بلوں میں کے الیکٹرک کی سہولت کاری کررہا ہے۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ نیپرا عوام کے جذبات سے نہ کھیلے، آپ کی تنخواہیں ہمارے ٹیکس سے ادا کی جاتی ہیں۔ کے الیکٹرک اور نیپرا کی ملی بھگت کو اب ہم برداشت نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

احتجاج کرتے ہوئے تاجررہنماؤں نے کہا کہ تاجر دیوالیہ ہورہے ہیں جب کہ عوام خود کشیوں پر مجبورہوگئے ہیں۔ حکومت پیٹرول اور بجلی سستی کرے۔

انھوں نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول اشرافیہ کو مفت دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پروٹوکول کے نام پر 30، 30 گاڑیاں چلانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں