جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ٹرانسپوٹرز کا عوام کو ریلیف، کرایوں میں کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

لاہور سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیز نے کرایوں میں 5 سے 10 فیصد کمی کی۔ لیہ اے سی بس کا کرایہ 2200 سے 2100 روپے اور بہاولپور اے سی بس کا کرایہ 1750 سے کم کر کے 1650 روپے کر دیا گیا۔

اسی طرح ملتان اے سی بس کا کرایہ 1850 سے 1650 روپے، مظفر گڑھ اے سی بس کا کرایہ 2050 سے 1800 روپے اور فورٹ عباس اے سی بس کا کرایہ 1800 سے 1700 روپے کر دیا گیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ بڑی کمی کردی

لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 2760 سے 2680 روپے، کراچی کا کرایہ 6350 سے 6150 روپے، پشاور کا کرایہ 2530 سے 2430 روپے اور کوئٹہ کا کرایہ 3800 سے 3600 روپے کر دیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار کمی کے باوجود بھی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہین ہوئے تھے۔

اس پر مسافروں کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ مالکان پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی کرائے تو بڑھا دیتے ہیں لیکن جب قیمت کم ہوتی ہے تو کرایوں میں کمی نہیں کرتے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر انٹرسٹی کرایوں میں کمی ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں