ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ٹرینٹ بولٹ کامیابی حاصل کر کے پانچویں بولر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے آج ہونے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے بولر ٹرینٹ بولٹ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی ایک سیڑھی اور عبور کرلی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کو ترجیح ‏دیتے ہوئے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، کیویز بولرز کی شاندار کارکردگی دکھا کر بھارتی بلے بازوں کو مختصر ترین ہدف تک محدود رکھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی کا بدترین ریکارڈ بھارٹ کے نام

بھارتی بلے بازوں نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز اسکور کیے، جڈیجہ اور پانڈیا کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈنےبھارت کو8وکٹوں سےآؤٹ کلاس کردیا اور 111 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا، ڈیرل مچل 49 اور ولیمسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ٹرینٹ بولٹ کا اعزاز

ٹرینٹ بولٹ نے 4اوورز میں بیس رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوینٹی میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے۔

ٹرینٹ بولٹ کے ساتھ ساؤتھی نے ٹی ٹوینٹی میں 101 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ساؤتھی 77 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، مچل 61 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، میکولم 58 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور بولٹ 50 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹرینٹ بولٹ کے علاوہ آج کے میچ میں اش سوڈھی نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ساؤتھی اور ملائن ‏نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں