بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سہ فریقی سیریز فائنل میں رسائی کی جنگ، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل

اشتہار

حیرت انگیز

سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچنے کے لیے آج میزبان پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی نیوزی لینڈ کوالیفائی کر چکی۔

سہ فریقی سیریز کا میلہ کراچی منتقل ہو گیا ہے۔ ٹرائی سیریز کے فائنل میں کون جائے گا، یہ فیصلہ آج ہوگا۔ میزبان پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے میدان میں اتریں گی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر لیا ہے۔ آج کے میچ کی جو ٹیم فاتح ہوگی وہ جمعہ 14 فروری کو کیویز سے ٹرافی کے حصول کے لیے ٹکرائے گی۔

اس بڑے میچ کے لیے جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑیوں کلاسن، کیشو مہاراج، بوش اور ڈی زورزی نے گزشتہ روز پاکستان پہنچ کر اسکواڈ جوائن کر لیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنانے اور جنوبی افریقہ کو زیر کرنے کے لیے گرین شرٹس نے نیشنل اسٹیڈیم میں جم کر تیاریاں کیں۔ پریکٹس میں بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔

شاہینوں کا پروٹیز کیخلاف حالیہ ریکارڈ شاندار رہا ہے اور پاکستان نے دسمبر میں جنوبی افریقہ کو ان ہی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

اس اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ زخمی حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین اور بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ سیریز کے تمام مقابلے اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں