جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

مودی کے ہندوستان میں سچ بولنے والے صحافی غدار اور دہشت گرد قرار

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی : دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے 2010 تقریر کیس میں اروندھتی رائے کیخلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مودی کے ہندوستان میں سچ بولنے والے صحافی کو غدار اور دہشت گرد قرار دے دیا گیا ، الجزیرہ نے بتایا کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے 2010 تقریر کیس میں اروندھتی رائے کیخلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

الزام سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کمیٹی کے زیراہتمام ایک کانفرنس میں اروندھتی رائے کی تقریرسے متعلق ہے، جس میں اروندھتی رائے نے کہا تھا کہ کشمیر کبھی بھی ہندوستان کاحصہ نہیں رہا،یہ ایک تاریخی حقیقت ہے۔

- Advertisement -

دی گارڈین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اروندھتی رائے ہمیشہ سےہی مودی سرکارکوآئینہ دکھاتی آئی ہیں۔

خیال رہے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے پروفیسر شیخ شوکت حسین کے ساتھ ساتھ 61 سالہ ارون دھتی رائے کے خلاف بھی بغاوت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں