12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ٹرمپ نے کرسمس پیغام میں بھی بائیڈن کو نہ بخشا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر اور اپنے حریف جو بائیڈن کو کرسمس کے موقع پر بھی نہ بخشا اور اپنے کرسمس پیغام میں تنقید کے تیر برسا دیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر کرسمس کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نےالزام عائد کیا ہے کہ جو بائیڈن امریکی تاریخ کے کرپٹ ترین اور نا اہل صدر ہیں۔

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن اپنے سیاسی مخالف کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں جب کہ وہ (ٹرمپ) ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ آئندہ سال ہونے والے صدارتی الیکشن کیلیے ریپبلکنز صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں، دوسری جانب ٹرمپ کو کپیٹل حملہ کیس میں نا اہلی اور ٹیکس فراڈ سمیت متعدد مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

پاکستانی نژاد ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ کہتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے جب کہ ڈیمو کریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کا کہنا ہے ٹرمپ الزامات لگا کر مقدمات سے بچ نہیں سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں