ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ٹرمپ کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع، دو نکات کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ہاؤس کی عدالتی کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے پر ووٹنگ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ہاؤس پینل نے ٹرمپ کےخلاف مواخذےکے2نکات کی منظوری دے دی جس کے بعد مواخذے کی کارروائی پر آئندہ ہفتے ووٹنگ متوقع ہے۔

امریکی ہاؤس کی عدالتی کمیٹی نے صدر کے خلاف مواخذے (احتساب) کی درخواست کی دسویں اور حتمی سماعت کی تھی جس پر تحریک کو ایوان کے فلور پر بھیج کر ووٹنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

قبل ازیں حکومتی جماعت ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز نے مواخذے کے آرٹیکلز کیلئے چار روز قبل 9 صفحات کی بحث کی تھی،جس کا مقصد ووٹنگ کے ذریعے ترمیم کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: مواخذے کی کارروائی ، صدرٹرمپ پرعائد الزامات کی فہرست جاری

ایوان نمائندگان کی عدلیہ کمیٹی نے گیارہ دسمبر کو مواخذے کی کارروائی کے سلسلے میں امریکی صدرٹرمپ پرعائد ہونے والے الزامات کی فہرست جاری کی تھی جس میں اُن پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹیں ڈالنے کے الزامات عائد کئے گیے تھے۔

کمیٹی نے ٹرمپ پر دو الزامات عائد کیے گئے ہیں،جس میں سے پہلا ملک سے دھوکا دہی، دوسرا اسکینڈل کے حوالے سے ہونے والی کانگریس کی تفتیش میں رکاوٹیں کھڑی کرنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں