تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بین الاقوامی تجارتی سودے اپنی کرنسی میں کریں گے، ترک صدر

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی آئندہ چین، روس اور ایران کے ساتھ تجارتی سودے مقامی کرنسیوں میں کرے گا جس کے لیے ضروری اور اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ترک اخبار ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردگان گزشتہ روز قیصری شہر میں ایک بڑے تجارتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے اعلان کیا کہ ترک آئندہ چین، روس، اور ایران کے ساتھ تجارتی سودے ترک کرنسی میں کریں گے جس کے لیے مطلوبہ اقدامات کر لیے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ گرتی ہوئی ترک کرنسی لیرا کی بحالی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں وزیراعظم بینالی یلدرم اپنے آئندہ دورہ روس کے دوران روسی حکومت کے ساتھ اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے اور تجارتی سودے مقامی کرنسی میں کریں گے۔

اس حوالے سے معیشت پلان کا ذکر کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا اگر ہم روس، چین اور ایران سے کوئی چیز خریدیں گے تو یہ سودا اُس ملک کی کرنسی میں ہوگا اور اگر وہ ترکی سے کوئی چیز خریدیں گے تو یہ سودا ہماری کرنسی لیرا میں طے ہو گا۔

رجب طیب اردگان نے ترک عوام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پاس موجود غیرملکی کرنسیوں کو اپنی قومی کرنسی لیرا اور سونے میں تبدیل کریں تاکہ لیرا کی گرتی ہوئی قیمت کو بحال کرکے اسے استحکام دیا جا سکے۔

دوسری جانب ترک کے صدر نے ہدایت جاری کی ہے کہ ترک اسٹاک ایکسچینج بروسا نے فوری طور پر اپنے تمام اثاثے امریکی ڈالر سے لیرا میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صدر ترک کی جانب سے ہدایت وصول ہونے کے بعداسٹاک ایکسچینج بورسا استنبول کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اسٹاک ایکسچینج بورسا اپنے تمام کیش اثاثے قومی کرنسی لیرا میں رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد معاشی عدم استحکام آنے پر لیرا کی قیمت میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -