تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

میانمارفوج بدھسٹ کو مسلمانوں کے خلاف اکسا رہی ہے، ترک صدر

استنبول : ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ میانمار فوج روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بدھا کے پیروکاروں کے جذبات ابھار رہی ہے اور نہتے مسلمانوں کے خلاف انتقانی کارروائی کررہی ہے۔

وہ پیر کے روز استنبول میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ترک صدر نے کہا کہ بدھ مت کے ماننے والوں کی دہشت گردی کا شکار مظلوم روہنگیا مسلمان لاکھوں کی تعداد میں بے یار و مددگار بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں اور مہاجرین کے کیمپ میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اپنی تقریر میں انہوں نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار حکومت کے مظالم رکوانے پر ناکامی پرعالمی قوتوں کو سخت سست کہا اور روہنگیا مسلمانوں کی نسل پر عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ طرز عمل سے تعبیر کیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔


 برمی فوجیوں کی روہنگیا خواتین سے زیادتی کا انکشاف


ترک صدر نے کہا کہ فی الحال واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمان اس وقت بدھ مت کی دہشت گردی کا شکار ہیں اور مجھے نہیں معلوم ہم کس طرح اس سے نجات حاصل کر پائیں گے اور کیا یوگا سیگما کے ذریعے اسے حل کیا جا سکے گا؟


 روہنگیا مسلمانوں کے جلتے ہوئے گاؤں کی سٹیلائٹ تصاویرجاری


ترک صدر طیب اردگان دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہاں سب سے پہلے موثر آواز اٹھانے کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ریاستی جبر کے خلاف بھی ترک صدر نے آن سانگ سوچی کو فون کر کے اپنے تحٖفظات کا اظہار کیا تھا اور سخت احتجاج کرتے ہوئے مظالم رکوانے کی درخواست کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -