تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ترک فورسز کرد جنگجوؤں پر عراقی سرزمین بھی تنگ کردی، آپریشن کا آغاز

انقرہ : ترک فورسز نے عراقی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کا مقصد دہشت گرد تنظیموں اور ہرکوک میں موجود دہشت گردوں کے اثر کو ختم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک فوج نے کرد جنگجووں کے خلاف کارروائی کے لیے عراق کی شمالی سرحد پر واقع پہاڑیوں میں فوجیوں کو اتار لیا جہاں فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور اسلحہ خانے کو تباہ کردیا گیا۔

ترک وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ فوجیوں کو عراق کی شمالی سرحد پر کرد جنگجووں کے خلاف کارروائی کے لیے اتارا گیا ہے۔وزارت دفاع کے بیان کے مطابق کارروائی کا آغاز دو روز قبل آرٹلری اور فضائی کارروائی سے ہوا تھا اور اس کے ساتھ فوجی کمانڈوز نے بھی کارروائی شروع کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن ترک سرحد سے ملحق عراق کے علاقے ہرکوک میں کیا گیا جہاں سے ایران کی سرحد بھی ملتی ہے جبکہ کردش ورکرز پارٹی کے دہشت گردوں کا عراق کے شمالی علاقے میں مرکز ہے۔

ترک حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد دہشت گرد تنظیموں اور ہرکوک میں موجود دہشت گردوں کے اثر کو ختم کرنا ہے۔اس حوالے سے جاری ایک ویڈیو میں ترک کمانڈوز کو پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹروں سے اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شیل فائرنگ کی تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ترک وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری کارروائی ہیلی کاپٹروں کے تعاون سے منصوبے کے مطابق جاری ہے۔

خیال رہے کہ ترک فوج عراق کے شمالی علاقوں میں فضائی کارروائیاں ماضی میں کرتی رہی ہے تاہم زمینی آپریشن بہت کم دیکھنے میں آیا ہے بعد ازاں کارروائی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہلاکتیں اور زخمیوں کے علاوہ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں اور 9 دہشت گردوں کو غیر موثر کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -