اشتہار

فن لینڈ کی نیٹو رکنیت، اردوان نے اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی حمایت کرے گا۔ صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو درخواست کی توثیق کرے گا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو اردوان سے ملاقات کے لیے انقرہ آئے ہیں۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو بلاک میں شمولیت کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔

اردوان نے نینیستو سے ملاقات کے بعد انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت میں اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی بات آتی ہے تو ہم نے دیکھا ہے کہ فن لینڈ نے مستند اور ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

- Advertisement -

Turkey's Erdogan seals deal on Finland joining Nato - BBC News

اس کے ساتھ، فن لینڈ کی درخواست اب ترک پارلیمنٹ میں جا سکتی ہے۔ انقرہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے پہلے توثیق متوقع ہے۔

نیٹو کے تمام 30 ارکان نے ان کی درخواستوں کو منظور کر لیا تھا اور 28 نے ان کے الحاق کی توثیق کر دی تھی تاہم صرف ترکیہ اور ہنگری نے ابھی تک ایسا نہیں کیا۔

ترکیہ نے فن لینڈ اور سوئیڈن کو ویٹو کر رکھا ہے۔ انقرہ نے نے ان دونوں ممالک کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط کیے تھے جو کہ ترکیہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دی گئی تنظیموں کی کھلے عام حمایت نہ کرنے کا ایک وعدہ ہے۔

ترکیہ کی حکومت سویڈن پر ان گروہوں کے بارے میں بہت نرم رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتی ہے جنہیں "دہشت گرد” تنظیمیں اور وجود کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے جس میں کرد گروپ بھی شامل ہیں۔

سویڈن میں مظاہروں کے ایک سلسلے سے ترک حکام بھی ناراض ہیں جن میں اسلام مخالف کارکن کا احتجاج بھی شامل ہے جس نے ترکی کے سفارت خانے کے باہر قرآن مجید کو نذر آتش کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں