ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ترکیہ نے مغربی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی اندھی حمایت پر ترکیہ کی پارلیمنٹ نے مغربی برانڈز کو مینیو سے ہٹا دیا۔

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کی حمایت پر مغربی مصنوعات کو ریستورنٹس سے ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

پارلیمنٹ نے اسرائیل کو سپورٹ کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پارلیمنٹ کے ریستورانوں، کیفےٹیریاز اور ٹی ہاؤسز میں ایسی مصنوعات پر پابندی ہوگی

- Advertisement -

پارلیمنٹ اسپیکر کے اعلان کے بعد متعدد مغربی مصنوعات کو پارلیمنٹ مینیو سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ترکیہ میں بہت سے مقامات پراسرائیلی اوربعض یورپی مصنوعات کابھی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بائیکاٹ کی وجہ سےترکیہ اسرائیل تجارت میں50فیصد کمی ہو گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں