تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ترکش ایئرلائن کا رعایتی پروازیں چلانے کا اعلان

مسافروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ترکش ایئرلائن نے رعایتی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

ترکش ایئرلائن کے مطابق 18 جون سے پہلے کی جانے والی بکنگ کے لیے رعایتی پروازوں کی ‏پیشکش کی جائے گی جس کا آغاز بزنس کلاس کے لیے 435 ڈالر سے ہوگا۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ رعایتی مہم کے دوران بک کروائے جانے والی پروازیں 28 فروری 2021 تک ‏استعمال کی جا سکتی ہیں۔

ترکش ایئرلائن نے دبئی کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یومیہ بنیادوں ‏پر اضافی پروازیں 17 جون سے شروع کی جائیں گی۔

عرب امارات: مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو خوش خبری دی ہے کہ اب وہ امارات ایئر ‏لائن کے ذریعے 19 ممالک کی قرنطینہ فری سیر کر سکتے ہیں۔

جولائی سے امارات ایئر لائن دبئی سے یورپ، امریکا، مشرق وسطیٰ، افریقا اور دیگر مشہور جزیروں ‏کو جانے والے مسافروں کے لیے ہفتہ وار 280 سے زیادہ پروازیں چلائے گی، حال ہی میں اسپین کی ‏جانب سے بھی ویکسین لگوانے والے بین الاقوامی سیاحوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔‎ ‎

Comments

- Advertisement -