تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ترکمانستان میں شاہین کی شکل سے مشابہت والے ایئر پورٹ کا افتتاح

اشک آباد: ترکمانستان میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا گیا، جو اڑتے ہوئے شاہین کی شکل سے مشابہت رکھتا ہے۔

ترکمانستان میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اف نے کیا، افتتاح کے موقع پر قربان قلی بردی محمد اف کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ میں دو مسافر ٹرمینلز ہیں، جن کے ذریعے سترہ ملین مسافروں کو سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ فریٹ ٹرمینل کے ذریعے سالانہ 2لاکھ ٹن سامان کی ہینڈلنگ کی جائے گی۔

main-a

یہ ایئر پورٹ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں تعمیر کیا گیا، جس پر 2 ارب 30 کروڑ لاگت آئی ہے، یہاں ہر ایک گھنٹے میں سولہ سو مسافروں کی آمدورفت ہوسکتی ہے۔

airport-3

اس ایئر پورٹ کی پانچ منزل ایک بڑے پرندوں کی شکل میں بنائی گئی ہے جبکہ چھت کا ڈیزائن اڑتے ہوئے شاہین کی شکل کا بنا ہوا ہے۔ ترکش کمپنی نے 2013 میں 2بلین میں یہ ٹھیکہ حاصل کیا تھا۔

ترکمانستان کا ویزہ حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن پھر سیاحت کے فروغ کیلئے کوششیں جاری ہے، 2015 میں صرف ایک لاکھ پانچ ہزار سیاحوں نے یہاں کا دورہ کیا۔

airport-2

اشک آباد میں کئی دیگر منفرد عمارتیں بھی تعمیر کی گئی ہیں، جن میں کھلی کتاب کی صورت میں ایک پبلشنگ ہاؤس کی عمارت بھی شامل ہے۔

ترکمانستان کی اقتصادی معیشت اس وقت گر گئی تھی، جب دنیا بھر میں کاربوئیڈریٹ کی قیمتیں گر گئی تھی ،جو تقریباََ تمام ممالک کی برآمدات ہے۔

Comments

- Advertisement -