جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کا ٹویٹ واپس

اشتہار

حیرت انگیز

نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق ٹویٹ واپس لے لیا۔

عامر میر نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کیلئے صڈی سیز کو اختیارات تفویض کر دئیے گئے۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع کے حالات کو مدنظر رکھ کردفعہ 144 کےنفاذکا اختیار رکھتے ہیں۔

عامر میر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز سات روز اور اس سےزیادہ اپنے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔

کشیدہ حالات کے پیش نظر نگراں حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں