لاہور: وفاقی وزیر شیریں مزاری کے ’کوکو کورینا‘ کے ری میک پر سخت ردِ عمل کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور گلوکارہ مومنہ کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو مومنہ مستحسن اور احد رضا کا’کوکو کورینا‘کا ری میک پسند نہیں آیا، جس پر سوشل میڈیا پر شیریں مزاری اور مومنہ کے درمیان نوک جھونک شروع ہوگئی۔
[bs-quote quote=”عظیم کلاسک تباہ کر دیا: شیریں مزاری
آپ وزیر ہیں کم از کم حوصلہ افزائی ہی کر دیں: مومنہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
شیریں مزاری کی تنقید پر احد بھی میدان میں آ گئے، بولے آپ کی پارٹی تبدیلی کی باتیں کرتی ہے مِس منسٹر آپ بھی خیال کریں۔
کوکو کورینا 1966 میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ نواز اور ورسٹائل گلو کار احمد رشدی نے گایا، جسے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا تھا، یہ گانا آج بھی جو بھی سنتا ہے، سنتا ہی رہ جاتا ہے۔
مومنہ مستحسن اور احد رضا میر کے گائے ہوئے ری میک پرسوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے، نوک جھونک میں وفاقی وزیر شیریں مزاری بھی شامل ہوگئیں۔
Apologies for hurting ur sentiments. It is ur right to judge us & express ur outrage,just like it was our right to exercise our #FreedomOfExpression. As our Minister of #HumanRights, u should appreciate @cokestudio for allowing us to express ourselves, esp if it was horrendous 🙂 https://t.co/OkYdSE0jCz
— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) October 22, 2018
شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا، ہولناک ۔۔۔ عظیم کلاسک تباہ کر دیا- جس پر مومنہ نے جواب دیا دل آزاری پر معذرت، آپ وزیر ہیں کم از کم حوصلہ افزائی ہی کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو: علامہ اقبال کی ’شکوہ جواب شکوہ‘ جدید موسیقی کے ساتھ
شریں مزاری نے جواب میں کہا میری مرضی میری پسند مجھے گانا پسند نہیں آیا بات ختم۔ وفاقی وزیر نے مومنہ سے پوچھا وزارت کا میری پسند نا پسند سے کیا تعلق؟
Really all I’m trying to say is that we should learn to be kind. Even in our criticism. Trust me it goes a long way. Our song was a cover, and a cover is meant to deviate from the original. Its not supposed to sound or feel the same. And at the end of the day…it’s a song.
— Ahad Raza Mir (@ahadrazamir) October 23, 2018
شیریں مزاری کی تنقید پر احد بھی برا مان گئے بولے مِس منسٹر آپ کی پارٹی تبدیلی کی بات کرتی ہے آپ بھی انسانی حقوق کا خیال کریں۔
کوکو کورینا کا ری میک سن کر وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گانے کی اجازت دینے پر شرمندہ ہوں۔