تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ٹوئیٹر نے 6 لاکھ سے زائد اکاﺅنٹس معطل کردئیے

کیلیفورنیا : ٹوئٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے ساڑھے چھ لاکھ اکاؤنٹس معطل کردیے ہیں۔

دنیا بھر میں سماجی رابطوں کے ذریعے انتہا پسندی پھیلانے والوں کی شامت آگئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ سے زائد ایسے اکاونٹس بند کردیئے گئے ہیں، جو سوشل میڈیا کے زریعے دہشتگردوں کو فروغ دے رہے تھے۔

ٹوئٹر کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اس بات پر قائم رہیں گے کہ اپنے ادارے کو دہشتگرد کے لیئے استعمال نہ ہونے دیں، اس لئے گزشتہ 18 ماہ میں 6لاکھ 36ہزار ایسے اکاونٹس بند کئے گئے ہیں، جو کسی بھی طرح سے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے کیلئے استعمال ہورہے تھے۔


مزید پڑھیں : ٹوئٹر نے دہشتگردی کو فروغ دینے پر 2لاکھ سے زائد اکاونٹس بند کردیئے


ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کی معطلی کا عمل اگست 2015 سے شروع کیا گیا تھا، اس دوران 6لاکھ 36ہزار اکاونٹس معطل کیے گئے جبکہ سال 2016 کے آخری چھ ماہ کے دوران تقریباً تین لاکھ 77 ہزار مشتبہ اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

ٹوئٹر کا یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر نے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے پوسٹ کئے گئے، متنازع مواد کو ہٹانے کے لئے قانونی درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔


مزید پڑھیں : دھمکی آمیز پیغامات،ٹوئٹرکے ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس معطل


یا رہے کہ ٹوئٹرانتظامیہ نے 2015 میں 3 لاکھ 60 ہزار ایسے مشتبہ اکاؤنٹس بند کئے تھے، جن کے بارے یہ شکایات موصول ہوئیں کہ یہ اکاؤنٹس دہشت گرد اور انتہاپسند تنظیموں اور ان کی کارروائیوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کے غلط استعمال بارے سائبرکرائم ایکٹ منظورکیا جاچکا ہے جس کے تحت ایسے افرادکو سزادی جاسکتی ہے

Comments

- Advertisement -