تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ٹوئٹر کا بھارتی حکومت کیخلاف مقدمہ

بینگلورو: مائیکروبلاگنگ ایپ ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے مواد ہٹانے کے احکامات کو چیلنج کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کرناٹکا ہائی کورٹ میں دائر کیا ہے، جس میں اس نے بھارتی حکومت پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹوئٹر نے موقف اپنایا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے آفیشل حکام کی جانب سے پوسٹ کیے گئے مواد کو بھی ہٹایا جارہا ہے، اس طرح کی معلومات کو بلاک کرنا پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کو فراہم کردہ آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ جس قانون کے تحت پوسٹ کیے گئے مواد کو ہٹایا جارہا ہے اس مواد کا سیکشن 69 اے سے کوئی تعلق نہیں ہے، پلیٹ فارم کھلے پن اور شفافیت پر یقین رکھتا ہے اور ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے کئی افغان سرکاری اکاؤنٹس سے نیلے بیجز ہٹا دیے

خیال رہے کہ بھارتی حکومت اور ٹوئٹر کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال سے تنازع چل رہا ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب 24 مئی 2021 کو دہلی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دفاتر پر چھاپے مارے، تاکہ حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمان کے ٹوئٹس پر لگائے جانے والے لیبل پر تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔

Comments

- Advertisement -